Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
123 - 132
(حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کی پیدائش کی خوشی میں) ثُـوَ یْبَہ کو آزاد کیا تھا۔(1)
شرحِ حدیث: امام قسطلانی رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْهِ فرماتے ہیں :ابنِ جَزری نے کہا: شبِ میلاد کی خوشی کی وجہ سے جب ابولہب جیسے کافر کا یہ حال ہے کہ اسکے عذاب میں تخفیف ہوتی ہے حالانکہ ابولہب ایسا کافر ہے جس کی مذمّت میں قرآن نازل ہوا تو حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کے اُمّتی مومن و مُوَحِّد کا کیا حال ہوگا جو حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کی محبت کی وجہ سے اپنی قدرت اور طاقت کے مُوافِق خرچ کرتا ہے۔ قسم ہے میری عُمر کی! اسکی جزا یہی ہے کہاللّٰہتعالیٰ اسے اپنے فضلِ عمیم سے جناتِ نعیم میں داخل کرے۔(2)
سوال:کیا حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کی ذات کے حوالے سے بھی ولادت کی خوشی منانے کا ثبوت ملتا ہے؟
جواب:جی ہاں!خود نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم نے اپنی ولادت کی خوشی منائی جیسا کہ امام مسلمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسیّدنا ابو قتادہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کرتے ہیں:رسولُاللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم سے پیر شریف کے روزے کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا:فِیْہِ وُلِدْتُ وَفِیْہِ اُنْزِلَ عَلَیَّ اسی دن میری ولادت ہوئی اور اسی دن مجھ پر وحی نازل ہوئی۔(3)
نیز میلاد منانا آج کی ایجاد نہیں مسلمان صدیوں سے میلاد مناتے آئے ہیں ،چُنانچہ ملا علی قاری رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْهِ اور علامہ برہانُ الدین حلبی رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْهِ لکھتے ہیں:’’مسلمان تمام 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…صحیح البخاری،کتاب النکاح، باب (وامھاتکم اللاتی ارضعنکم)، ۳/۴۳۲، حدیث: ۵۱۰۱، عمدة القاری، ۱۴/۴۴۔ ۴۵، تحت الحدیث:۱۵۰۱
2… المواھب اللدنیة، ذکر رضاعہ،۱/۷۸
3… صحیح مسلم،کتاب الصیام، باب استحباب صيام ثلاثة ۔۔۔الخ،ص۵۹۱،حدیث:۱۱۶۲