Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
108 - 132
 میرے منہ اور آنکھوں اور پیشانی وغیرہ مواضعِ سجود پر رکھ دینا۔(1)
سوال:اس ضِمن میں اگر کوئی واقعہ ہو تو بیان فرمادیں ؟
جواب: صحیح بخار ی کی حدیثِ پاک میں ہے حضرت عبداللہ بن مسلمہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے اپنی سند کے ساتھ حضرت سہل  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے حدیث بیان کی کہ ایک عورت حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں ایک خوبصورت چادر لائی اور عر ض کیا:آپ کو پہننے کیلئے پیش کر رہی ہوں،آپ اس کو تہبند کی صورت میں پہن کر باہر تشریف لائے تو ایک صحابی نے اس چادر کی تحسین کی اور سوال بھی کر لیا تو صحابۂ کرام عَـلَيْهِمُ الرِّضْوَاننے اسے کہا کہ تو نے اچھا نہیں کیا کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم نے اسے اپنے لئے پسند فرمایا ہے اور یہ بھی تمہیں معلوم ہے کہ آپ سائل کو محروم نہیں فرماتے اس کے باوجود سوال کر لیاتو اس صحابی نے کہا کہ میں نے اس کو پہننے کے لئے نہیں طلب کیا بلکہ اپنے کفن کیلئے سوال کیا ہے، حضرت سہل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ وہ چادر اس سائل کا کفن بنی۔(2)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
اذان و اقامت سے قبل درودِ پاک پڑھنا
سوال:اذان و اقامت سے پہلے یا بعد میں درودِ پاک پڑھنا کیساہے؟
جواب:اذان واقامت سے پہلے یا بعد میں درود و سلا م پڑھنا بالکل جائز اور مستحب ہے۔
سوال:اس کا کیا ثبوت ہے؟
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… فتاوی رضویہ، ۹/۱۱۷ ، ملخصاً
2… صحیح البخاری،کتاب الجنائز،باب من استعد الکفن ۔۔۔الخ،۱/۴۳۱،حدیث:۱۲۷۷،ملخصاً