تبرّکات کی تعظیم
سوال:انبیاءِ کرام عَـلَـيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام و اولیاءِ کرام رَحِمَهُمُ الـلّٰـهُ تَـعَالٰیکی طرف منسوب اشیاء سے برکت وفائدہ حاصل کرنا کیساہے؟
جواب:انبیاءِ کرام عَـلَـيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام و اولیاءِ کرام رَحِمَهُمُ الـلّٰـهُ تَـعَالٰی کی طرف منسوب اشیاء سے برکت وفائدہ حاصل کرنا جائز ہے۔
سوال:اس کا کیا ثبوت ہے؟
جواب: اس کے ثبوت میں قرآن و حدیث کی بکثرت نُصوص پیش کی جاسکتی ہیں،چُنانچہ
(۱)…تابوتِ سکینہ جس میں حضرت موسیٰ و ہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے تبرکات تھے ان سے بنی اسرائیل کا برکت و فائدہ حاصل کرنا دوسرے پارے میں موجود ہے۔
(۲)…حضرت یوسف عَـلَيْـهِ الصَّلٰوۃُ وَ الـسَّـلَامکی قمیض مبارک سے حضرت یعقوب عَـلَيْـهِ الصَّلٰوۃُ وَ الـسَّـلَامکی آنکھوں کا صحیح ہوجانا سورۂ یوسف میں مذکور ہے۔
(۳)…حضور نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کے بال مبارک، وضوکے بچے ہوئے پانی، ناخنوں کے تراشے، چادر مبارک، تہبند مبارک، پیالہ مبارک، انگوٹھی مبارک سے صحابۂ کرام کا برکت حاصل کرنا بکثرت احادیث سے ثابت ہے ۔
سوال:کیا قبر میں تبرکات وغیرہ رکھ سکتے ہیں؟
جواب: جی ہاں!قبر کے اندر تبرکات وغیرہ رکھنا جائزوباعثِ ثواب اور میّت کیلئے دفعِ عذاب کا سبب بنتا ہے اور یہ صحابۂ کرام عَـلَيْهِمُ الرِّضْوَانو سلف صالحین کے عمل سے ثابت ہے۔ حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی وصیّت تھی کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کی قمیص مبارکہ،میرے کفن کے نیچے بدن سے متصل رکھنا اور موئے مبارک و ناخن ہا ئے مقدّسہ کو