Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
100 - 132
لئے ایصالِ ثواب ہی ہوتا ہے اس میں حرج نہیں۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
پُختہ مزار اور قُبّہ بنانا
سوال:قبروں پرمزارات بناناکیسا ہے؟
جواب: انبیاءِ کرامعَـلَـيْهِمُ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَاماورمشائخ و علماء واولیاءِ عِظام عَلَیْہِمُ   الرَّحْمَۃُ کی قبروں پر مزار بنایاجاسکتاہے شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔ علامہ اسمٰعیل حقی رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْهِ قرآنِ کریم کی آیت(اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللہِ مَنْ اٰمَنَ بِاللہِ) (پ١٠،التوبة:١٨) کے تحت فرماتے ہیں:’’علماء اوراولیاء صالحین کی قبروں پر عمارت بنانا جائز کام ہے جبکہ اس سے مقصود ہولوگوں کی نگاہوں میں عظمت پیداکرناکہ لوگ اس قبر والے کوحقیر نہ جانیں۔‘‘(1)
علامہ ابنِ عابدین شامی رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْهِ فرماتے ہیں:’’اگرمیّت مشائخ اورعلماء اورساداتِ کرام میں سے ہو تواس کی قبر پر عمارت بنانامکروہ نہیں ہے۔‘‘(2)
سوال:کیا یہ کام صرف پاک وہند میں ہوتا ہے ؟
جواب: اَلْـحَمْـدُ لـِلّٰـهِ عَزّ  َوَجَلَّپوری دنیا میں اولیاءِ کرام کے مزارات و مَقابر صدیوں سے موجود ہیں جو سلف صالحین کے عمل پر شاہد ہیں۔خود ہمارے پیارے آقا و مولیٰ محمد مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کے روضۂ مبارکہ پر سبز سبز گنبد قائم ہے اس سے بڑھ کر جواز کی اور کیا دلیل چاہئے علماء و صُلحاء صدیوں سے وہاں حاضر ہوتے ہیں اور ان کے سامنے یہ گنبد بنا ہوا 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…روح البیان، التوبة، تحت ا لآية ۱۸،۳/۴۰۰
2… ردالمحتار، کتاب الصلاة، مطلب فی دفن المیت، ۳/۱۷۰