Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
101 - 132
ہے جو بلا شبہ جواز کی دلیل ہے بعض نادان مسلمانوں کے ذہنوں میں بد مذہب اس حوالے سے شُبہات و وَساوِس ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان سے مسلمانوں کو محفوظ رکھے۔
سوال:کیا قبر کو پختہ بنا سکتے ہیں؟
جواب:میّت کے ساتھ قبر کے متّصل حصے کو پختہ کرنا مکروہ ہے۔ اگر قبر باہر سے پختہ اور اندر سے کچی ہوتو اس میں حرج نہیں۔
سوال:کیا قبر پر نشانی کے لئے کَتَبَہ یا پتھر وغیرہ لگا سکتے ہیں؟
جواب:مسلمانوں کا اپنے عزیز و اَقارب کی قبرو ں پر نشانی و پہچان کیلئے کَتَبَہ لگانا جائز ہے۔
حدیثِ مبارک:ابوداؤد کی روایت ہے کہ’’جب حضو ر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم نے حضرت عثمان بن مظعون  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو دفن فرمایا تو ان کی قبر کے سِرہانے ایک پتھر نصب فرمایا اور فرمایا کہ میں اس ( پتھر)سے اپنے بھائی کو جانتا رہوں گا اور انکی قبر کے ساتھ میرے گھروالوں میں سے جن کا انتقال ہوگا انہیں دفن کروں گا۔‘‘(1)
اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ قبر پر یادداشت کیلئے پتھر لگانے میں کوئی حرج نہیں۔ہاں عام قبور پر لگائے گئے کَتَبَہ پر کوئی مُقدَّس کلام نہیں لکھنا چاہئے کہ کہیں بے ادبی نہ ہو جبکہ مزارات پر عموماً عمارت ہوتی ہے جس سے  بے ادبی کا اندیشہ بھی نہیں ہوتا۔لہٰذا جہاں حفاظت کا اچھا انتظام ہو وہاں کَتَبَہ پر کوئی مُقدَّس کلام لکھنے میں بھی حرج نہیں ۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
مزارات پر پھول چادر ڈالنا
سوال:کیا مزارات پر پھول ڈالنا جائز ہے؟
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… ابوداود،کتاب الجنائز، باب فی جمع الموتی فی قبر، ۳/۲۸۵،حدیث:۳۲۰۶