Brailvi Books

بریک ڈانسر کیسے سدھرا
4 - 32
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُوْدِ پاک کی فَضِیلت
	شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی اوراد و وظائف پر مشتمل کتاب’’مدنی پنج سورہ ‘‘میں دُرُودِپاک کی فضیلت نقل فرماتے ہیں کہ ’’شہنشاہِ مدینہ، قرارِقلب وسینہ، صاحبِ معطرپسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ ،فیض گنجینہ صَلَّی اللہ تعالٰی عَلَیہ واٰلہٖ وسلَّم  کافرمانِ عافیت نشان ہے: اے لوگو! بے شک تم میں سے بروز قیامت اس کی دہشتوں اور حساب کتاب سے جلد نجات پانے والا وہ شخص ہو گا جس نے دنیا میں مجھ پر کثرت سے درود پڑھاہو گا۔
(فِرْدوسُ الْاَخْبَارج۲ص۲۷۱حدیث۸۲۱۰)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! 	صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{1}بریک ڈانسرکیسے سُدھرا؟
 	لیاقت پور (ضلع رحیم یارخان، پنجاب) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: مَیں ۱۴۰۹ھ بمطابق1989؁ء میں خانپور (ضلع رحیم یارخان) میں رہائش پذیر تھا۔ ان دنوں میں ایک کراٹے کلب میں کراٹے سیکھتا