وہاں عَزَّوَجَلَّ اور {۸} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وَسَلَّم پڑھوں گا{۹} دوسروں کویہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گااورحسب توفیق اس رسالے کو تقسیم بھی کروں گا۔
دعوتِ اسلامی کے علمی وتحقیقی شعبے ’’مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ‘‘ کی طرف سے ان مَدَنی بہاروں میں سے 16مَدَنی بہاریں بنام ’’نادان عاشق‘‘
( قسط اوّل )شائع ہوچکی ہے اوراب مزید 13 مدنی بہاریں بنام ’’بریک ڈانسر کیسے سُدھرا؟‘‘ ( قسط دوم)پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جا رہی ہے۔ ِانْ شَآئَ اللہ عَزَّوَجَلَّا س کا بغور مطالَعَہ ’’اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کی مَدَنی سوچ ‘‘پانے کا سبب بنے گا۔لہٰذا مدنی ماحول کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لئے دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلایئے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کے لئے مدنی انعامات پرعمل اورمدنی قافلوں کامسافربنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
شعبہ امیرِاَہلسنّت مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}
۱۳ربیع الغوث۱۴۳۳ھ بمطابق 07مارچ 2012ء