Brailvi Books

بریک ڈانسر کیسے سدھرا
28 - 32
انداز میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی تو دل نے ان کی دعوت پر لَبَّیْک کہا اور مجھے پہلی بار ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔ یہاں ہر طرف سبزسبز عماموں کی بہاریں دیکھ کر بہت اچھا لگا، اجتماع میں ہونے والے سنّتوں بھرے بیان ،ذکر اللہ سے گونجتی فضاؤں کے روح پرور مناظر دیکھ کر بہت متأثر ہوا، اور رِقَّت انگیز دعا نے تو میرے دل کی دنیا زیر وزبر کردی مجھے مدنی سوچ ملی، ذہن آخرت کی تیاری کی جانب مائل ہوا، اسلامی بھائیوں کے دل موہ لینے والے اپنائیت بھر ے اندازِ ملاقات نے مجھے ان کے قریب کردیا۔ اسلامی بھائیوں کی مسلسل انفرادی کوششوں کی برکت سے چہرے کو پیارے آقا صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ و سلَّم کی پیاری سنّت داڑھی شریف اور سر کو سبز سبز عمامہ شریف سے سر سبز و شاداب کر لیا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو راہِ حق میں دی گئیں تکالیف کے واقعات سن کردین کی خدمت کا مزید جذبہ ملا اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تادمِ تحریر صوبائی مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دھومیں مچا نے میں کوشاں ہوں۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!	صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد