Brailvi Books

بریک ڈانسر کیسے سدھرا
25 - 32
رہوں گا۔ چنانچہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عطا کردہ توفیق سے پانچوں نمازوں کی پابندی شروع کردی۔ اجتماع میں شرکت کی برکت سے مجھے سنّتوں پرعمل کرنے کاجذبہ نصیب ہوا۔ 63روزہ تربیتی کورس کی سعادت حاصل کی، تربیتی کورس کی برکت چہرے پر پیارے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سنّت داڑھی شریف اور سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج اور بدن پر مدنی لباس سجالیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس وقت تربیتی کورس کی برکتیں لوٹنے میں مصروف ہوں۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ تربیتی کورس کے بعد اپنے علاقے میں مدنی کاموں کی دھومیں مچاؤں گا اور اپنے چھوٹے بھائی کو دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی (عالم کورس) کے لیے داخل کرا دوں گا۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!	صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{11}میں سُدھر گیا
	باب المدینہ (کراچی) میں ملیرکھوکھراپار کے علاقے مومن آباد کے رہائشی اسلامی بھائی کے مکتوب کاخلاصہ ہے: میں صحبت ِبدکی وجہ سے گناہوں کی  دلدل میں دھنستا جا رہا تھا، فلمیں ، ڈرامے دیکھنا میرا معمول تھا۔ نمازوں کی ادائیگی سے یکسر غافل تھا حتّٰی کہ جمعہ کی نمازتک نہ پڑھتا، شب وروز یونہی غفلت میں بسر ہو رہے تھے۔ میری خزاں رسیدہ زندگی میں بہار