افراد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسے مرید ہو گئے ہیں۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{10}عمل کاجذبہ مل گیا
سردارآباد (فیصل آباد) جھنگ روڈکے چک نمبر62 ج۔ب کے مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کاخلاصہ ہے: مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں نمازوں کی پابندی سے محروم تھا۔ فلمیں ، ڈرامے دیکھنے اوربدنگاہی کے کبیرہ گناہ میں مبتلا انجامِ آخرت سے یکسرغافل تھا۔ بدمذہبوں کی بھینٹ چڑھنے ہی والا تھا کہ میری قسمت کاستارہ چمکا ہمارے علاقے کے اسلامی بھائی نے شفقت فرماتے ہوئے نہایت دلنشیں انداز میں ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔ ان کا انداز مجھے بہت پسندآیا۔ میں انکار نہ کرسکا اور ان کے ساتھ سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہو گیا۔ اجتماع پاک میں کثیر اسلامی بھائیوں کا ایک زبان ہو کر ذکرِالٰہی کرنا بہت پسند آیا، رِقّت انگیز دعا نے تو میرے دل کی دنیا زیر و زبر کر دی مجھے اپنی نادانی پر افسوس ہونے لگا کہ ہائے افسوس میں زندگی کاکتنا عرصہ بداعمالیوں میں صرف کر چکا ہوں۔ دل چوٹ کھا گیا میں نے گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی اور عزم بالجزم کرلیاکہ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آئندہ گناہوں سے بچتا