نعت سنانا شروع کی جب میں نے یارسول اللہپڑھا تو سب کے چہرے مُتَغَیَّر (تبدیل) ہو گئے اور مجھ سے کہنے لگے یارسول اللہکہنا حرام ہے یااللہ کہنا چاہیے۔ میں یہ سن کردم بخود رہ گیا کہ نبی صلَّی اللہ تَعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے اس قدر عداوت۔ کیا یارسول اللہ کہنا شرک ہے؟۔ جبکہ میں نے سن رکھا تھاکہ صحابۂ کرامعَلَیہِمُ الرِّضْوانو تابعین عَلَیہِمْ رحمۃُاللہِ المُبِین سے یارسول اللہ کہنے کا بکثرت ثبوت ملتا ہے۔ ہر مسلمان نماز کے دوران تشہد میں التحیات پڑھتے ہوئے السَّلامُ عَلَیک اَیُّھَاالنَّبِیُّ پڑھتا ہے۔ پکارنے کی اجازت تو ہمارے پیارے نبیٔ کریم ،رؤفٌ رحیم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے خود تعلیم فرمائی ہے اگر ’’یارسولَ اللہ‘‘ کہنا جائز نہ ہوتا تو خود ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ وسلَّم اِس کی کیوں تعلیم دیتے؟
چنانچہ حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن حُنیف رَضِیَ اﷲُ تَعَالیٰ عَنْہ سے روایت ہے کہ ایک نابینا صحابی رَضِیَ اﷲُ تَعَالیٰ عَنْہ نے بارگاہ ِرسالت میں حاضر ہوکر عرض کی: اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دُعا کیجیے کہ مجھے عافیت دے۔ ارشاد فرمایا: ’’اگر تو چاہے تو دُعا کروں اور چاہے تو صبرکر اور یہ تیرے لیے بہتر ہے۔‘‘ انہوں نے عرض کی حضور! دعا فرما دیجئے۔ انھیں حکم فرمایا: کہ وضو کرو اوراچھا وضو کرو اور دو رَکعت نَماز پڑھ کر یہ دُعا پڑھو: