Brailvi Books

بریک ڈانسر کیسے سدھرا
19 - 32
تقریباً آٹھ سال سے یورپ میں مقیم ہوں مگر’’ اس گناہوں بھرے ماحول‘‘ میں بھی سنّتوں پر عمل کرنے کی سعادت پا رہا ہوں۔ اگر مجھے کوئی ساری دنیا کی دولت بھی دیکر مدنی ماحول چھڑوانا چاہے گاتو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ  پھر بھی ایسے بابرکت مشکبار مدنی ماحول سے دوری اختیار نہیں کروں گا کہ جس نے مجھے ایمان کی حفاظت، نیک اعمال کرنے کا جذبہ اور عشقِ رسول میں تڑپنے کا قرینہ دیا۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!	صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{8}سُنّتوں کا دیوانہ
	مدینۃالاولیاء( ملتان) کی بستی علی والہ کے مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا خلاصہ ہے: میں مدنی ماحول سے منسلک ہونے سے قبل مختلف گناہوں میں ملوث تھا۔ فلمیں ، ڈرامے دیکھے بغیر چین نہیں آتا تھا۔ میرے ایک دوست جو کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ تھے انہوں نے مجھے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی، ان کی دعوت پر لَبَّیْک کہتے ہوئے میں زندگی میں پہلی مرتبہ سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضرہوا، میں وہاں ہونے والے سنّتوں بھرے بیان، ذکرُاللہ ، رقّت