Brailvi Books

بریک ڈانسر کیسے سدھرا
16 - 32
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{6}قرینۂ زندگی مل گیا
	شاہدرہ (مرکزالاولیاء لاہور)کے حلقہ ماچس فیکٹری میں مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا خلاصہ ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل نہ صرف نمازوں کی ادائیگی میں سستی کا شکار تھا بلکہ گناہوں کے سمندر میں بھی غرق تھا۔ میری والدہ مجھے بہت سمجھاتیں مگر میں ٹس سے مس نہ ہوتا۔ فجر کی نماز کے لئے جگاتیں تو میں یہ کہتے ہوئے کہ ابھی بہت وقت ہے پڑھ لوں گا، نماز قضا کر ڈالتا، میرے نمازنہ پڑھنے کی وجہ سے میری والدہ بہت رنجیدہ رہتی تھیں۔ خوش قسمتی سے میں ایک مرتبہ نمازِمغرب ادا کرنے مسجد گیا تو وہاں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کے لئے روانہ ہونے کے لئے گاڑی تیار تھی۔ نجانے کیوں آج میں بے اختیار بس میں بیٹھ گیا۔ بس روانہ ہوئی اور یوں میں سنّتوں بھرے اجتماع میں پہنچ گیا۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ چند لمحوں بعد میری زندگی میں مدنی انقلاب برپاہوجائے گا۔ اجتماع کے پُرکیف روحانی مناظر سے میرا دل باغ باغ ہو گیا خاص کر سنّتوں بھرے اصلاحی بیان اور ذکر نے میرے دل کونرم کردیا اور رقت انگیز دعا نے تو