Brailvi Books

بریک ڈانسر کیسے سدھرا
14 - 32
مل گیا میرے انداز کی سختی اب نرمی میں بدل چکی تھی۔ گھر والوں سے کسی بات پر زبان چلانے
 کے بجائے خاموش ہو جاتا۔ گھر والوں نے جب میرے اخلاق و کردار میں پیدا ہونے والی تبدیلی دیکھی تو آہستہ آہستہ انہوں نے بھی نرمی کرنا شروع کردی۔ اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ میں نے سر پر سبز عمامہ شریف کا تاج سجالیا ہے اور سنّت کے مطابق داڑھی شریف بھی رکھ لی ہے۔ تادم تحریر نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ درس وبیان کی خوب خوب برکتیں حاصل کر رہا ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے استقامت عطا فرمائے۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!	صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{5}بدعقیدہ، خوش عقیدہ ہوگئے
	مٹھیاں (کھاریاں ، ضلع گجرات، پنجاب) کے علاقے جھنڈوالی میں مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کاخلاصہ ہے کہ میں بدمذہبوں کے مدرسے میں پڑھتا تھا۔ ایک مرتبہ خوش نصیبی سے میرا گزر دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مٹھیاں ( کھاریاں ) کے پاس سے ہوا۔ سبز سبز عمامے والے اسلامی بھائیوں کا ہجوم دیکھ کر میں بہت حیران ہوا کہ یہاں نجانے یہ ایک ہی وضع قطع والے لوگ کیوں جمع ہیں اور کیا ہو رہا ہے؟ معلومات