بارگاہِ خداوندی میں اپنے گناہوں سے مغفرت طلب کی ۔ مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی نیت کی اور ہاتھوں ہاتھ سبز سبز عمامے کاتاج سجا لیا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل ہو گیا۔ میں نے بھی جامع مسجد توکل (ریلوے روڈ اندرون لاری اڈا) ساہیوال میں ہونے والے 63 دن کے تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ جس میں شریعت کے بے شمار مسائل، سنّتیں اور دعائیں سیکھنے کا موقع ملا۔ مجھ پر میرے کریم ربّ عَزَّوَجَلَّ کا کروڑ ہا کروڑ احسان ہے کہ جس نے اپنے حبیب صَلّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ وَاٰلِہ وَسَلَّم کے صدقے دعوتِ اسلامی کا پیارا پیارا مَدَنی ماحول عطا فرمایا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں نے درسِ نظامی (عالِم کورس)کی نیت بھی کرلی ہے دعا فرمائیں اللہ عَزَّوَجَلَّ قبول فرمائے اور عالم باعمل بنائے۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{4}اجتماع میں شرکت کی چاشنی
شجاع آباد (ضلع مدینۃ الاولیاء ملتان، پنجاب) کے علاقے رضا آباد (بگڑیں ) کے مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کاخلاصہ ہے کہ میرا تعلق بدمذہب