Brailvi Books

بریک ڈانسر کیسے سدھرا
11 - 32
باجے سننے سے مجھے فرصت ہی نہ ملتی تھی۔ جھوٹ بولنا، آوارہ گردی کرنا میری عادت میں شامل تھا۔ میری قسمت کاستارہ یوں چمکا کہ میرے بڑے بھائی مرکز الاولیاء (لاہور) کی ایک اِنڈسٹِری(صنعتی کارخانے) میں کام کرتے تھے۔ وہاں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کر کے انہیں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔ میرے بھائی نے ان کی دعوت قبول کرنے کے بعد پہلی مرتبہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اجتماع میں ہونے والے پُرسوزبیان، ذکر اور رقت انگیز دعا نے ان کے دل میں مدنی انقلاب برپا کر دیا۔ وہاں سے انہوں نے علمِ دین حاصل کرنے اور پیکرِ سنّت بننے کے جذبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے 63 دن کے مدنی تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ تربیتی کورس کرنے کے بعد جب بھائی جان گھر تشریف لائے تو سب گھر والے یہ دیکھ کرحیران رہ گئے کہ وہ یکسر بدل چکے تھے، مدنی لباس زیب تن کئے، سر پر سبز عمامے کا تاج سجائے کسی پاکیزہ صحبت کے اثر کا پیغام دے رہے تھے۔ میں ان کے اخلاق وانداز سے بے حدمتأثر ہوا۔ ایک دن وہ مجھے اپنے ساتھ ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں لے گئے، یہاں کا روحانی ماحول مجھے بہت اچھا لگا۔ سنّتوں بھرے بیان اور ذکرکے بعد رِقَّت انگیز دعا میں میں نے خوب رو ر و کر