Brailvi Books

بریک ڈانسر کیسے سدھرا
10 - 32
رِقَّت انگیز دُعا میں شرکت کی تو میرے تاریک دل میں عشقِ رسول کی ایسی شمع روشن ہوئی کہ کچھ ہی عرصہ میں نہ صرف چہرے پر سنّت کے مطابق داڑھی سجالی بلکہ سبز عمامے کا تاج بھی سر پر سج گیا۔ میں سلسلہ نقشبندیہ میں مرید تھا مزید فیوض و برکات کے حصول کے لیے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلۂ قادریہ رضویہ میں طالب بھی ہوگیا ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول کی برکتوں کو دنیا بھر میں عام کرے کہ جس نے مجھ سے گنہگار انسان کوعمل کاجذبہ عطافرمایا اور میں اپنے محسن مَدَنی منے اور اپنے دوست کا بہت شکرگزار ہوں کہ جن کی انفرادی کوشش سے میں ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوا اور میری زندگی اعمالِ صالحہ کے نور سے منور ہو گئی۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{3}دوبھائیوں کی اصلاح کاراز
	ساہیوال (پنجاب، پاکستان) کے علاقے چک نمبر 97-/6A میں مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کالُبِّ لُباب ہے کہ میں مدنی ماحول سے منسلک ہونے سے قبل گناہوں کی وادیوں میں بھٹک رہا تھا۔ فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے