Brailvi Books

بیمار عابد
40 - 46
خاوَند کو نیک نمازی بنانے کے لیے
{۶۲}خاوَند بری عادت کا شکار ہو اور گھر میں ہر وقت جھگڑا رہتا ہو تو بیوی ہر باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط کے ساتھ گیارہ مرتبہ سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ پڑھ کر پانی پر دم کرے پھر اپنے خاوَند کو پلائے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شوہر نیکی کے راستے پر گامزن ہو جائے گا۔(شوہر بلکہ کسی کو بھی اس عمل کاپتا نہ چلے ورنہ غلط فہمی کے سبب پریشانی ہو سکتی ہے)جب جب موقع ملے یہ عمل کر لیا جائے، دم کیا ہوا پانی کولر میں موجود پانی میں بھی ڈالا جا سکتا ہے ،بے شک خاوَند کے علاوہ اور افراد ِ خانہ بھی اُس میں سے پئیں ،ضرورتاً دوسرا پانی کولر میں ڈالتے رہیں۔
کینسر کے4 روحانی علاج
{۶۳} اوّل آخر گیارہ بار دُرُودِ ابراہیم اور درمیان میں ’’ سُوْرَۃُ مَرْیَم‘‘ پڑھ کرپانی پر دم کیجئے، ضَرورتاً دوسرا پانی ملا تے رہئے، مریض وُہی پانی سارا دن پئے، یہ عمل چالیس دن تک بلاناغہ کرتے رہئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شِفا حاصل ہو گی۔(دوسرا بھی پڑھ کر دم کر کے مریض کو پلا سکتا ہے)
{۶۴}یہ آیتِ کریمہ : اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ ؕ وَ ہُوَ اللَّطِیۡفُ الْخَبِیۡرُ ﴿٪۱۴﴾ (پ۲۹، المُلک: ۱۴) 2022بار (اوّل آخر 11بار درود شریف)پڑھ کرکینسر کے مریض پر دم کیجئے پانی اور دوا پر دم کر کے بھی پلایئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت فائدہ ہو گا۔(مدّت: تاحصولِ شفا)
{۶۵}سات دن تک روزانہ باوضویَا رَقِیْبُ100بار (اوّل آخر 11 بار دُرُود شریف) پڑھ کرکینسر کے مریض پر دم کیجئے،اگر زخم ہو تو اُس پر بھی دم کیجئے اگر کینسر کا زخم جسم کے