اندرونی حصّے یا پردے کی جگہ ہو توزخم کی جگہ پر کپڑے کے اوپر دم کر دیجئے۔اگر جسم کے باہَر زخم ہے تو سرسو ں کے تیل پر بھی دم کر دیجئے اور وہ تیل مریض زخم پر لگاتا رہے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ زخم صحیح ہوجائیگااور کینسر دور ہو گا۔
{۶۶}کینسر خواہ کسی قسم کا ہو ، ایک کلو زیتون کے تیل میں 100گرام ہلدی اچّھی طرح پکا کرچھان کر رکھ لیجئے،مریض ہر غذا کے بعد بیس بیس قطرے پی کر اوپر نیم گرم پانی پی لیا کرے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو گا۔
روزانہ پستے کھائیے اور خود کو کینسر سے بچایئے
ایک جدید تحقیق کے مطابق روزانہ منا سب مقدار میں پستے کھانے سے پھیپھڑوں اور دیگر کئی قسم کے کینسرز کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ کینسر پر کام کر نے والی ایک ’’امریکی ایسوسی ایشن‘‘ کے تَحت کی جانے والی تحقیق کے مطا بِق پستے میں وٹامنE کی ایک خاص قسم ہوتی ہے جس کے ذریعے پھیپھڑوں سمیت کئی اقسام کے کینسرزکے خلاف مضبوط مدافعتی (مُدا۔فَ۔عَتی۔) نظام(Strong Immune System) حاصل کیا جا سکتا ہے۔
قوّتِ حافِظہ کیلئے چار اَوراد
{۶۷}یَا قَوِیُّ11 بار، پانچوں نمازوں کے بعد سر پر داہنا(یعنی سیدھا) ہاتھ رکھ کر پڑھئے۔ (جنتی زیور ص ۶۰۵ )
{۶۸} رات کو سوتے وقت ’’ یَاذَاالْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ‘ ‘تین مرتبہ پڑھ کر 3 باداموں