Brailvi Books

بیمار عابد
39 - 46
 کر یہ کلمات سات بار پڑھ کر سر پرپھونک مار دیجئے۔اسلامی بہن خود اپنے سر کے درد کی جگہ پکڑ لے اوراس کا محرم یا شوہر پڑھ کر اُس کے سر پر پھونک مار دے،مریض سے پوچھ لیجئے ، اگر ابھی درد باقی ہو تو دوبارہ یہی عمل کیجئے، چند مرتبہ کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی سر کا دَرد ختم ہو جائے گا اور دماغی کمزوری دور ہو گی مگردماغی کمزوری کیلئے یہ ضروری ہے کہ یہ عمل روزانہ کسی ایک ہی وَقت میں (مَثَلاًروزانہ دن کے12بجے) سات دن تک مسلسل کیا جائے۔
دینی امتحان میں کامیابی کیلئے 
{۵۹} دینی مدرسے کا طالبِ علم ،امتحان میں کامیابی کے لئے پانچوں نمازوں کے بعد باوُضو ہر باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط کے ساتھ سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص 16مرتبہ پڑھے اور پھراللہ تَعَالٰیسے امتحان میں کامیابی کی دعا مانگے، اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی اُسے کامیابی  حاصل ہو گی۔ یہ عمل اپنے وطن میں یا بیرونِ ملک جائز ملازمت کے حصول کی خاطرانٹرویو میں کامیابی کے لئے بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ کار آمد ہے ۔
 آفتوں ، بیماریوں ،بے روزگاریوں کے دو روحانی علاج
{۶۰}یَا سَلَامُ:اٹھتے ،بیٹھتے ،چلتے، پھرتے،باوُضو ،پڑھتے ر ہئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اَمراض وآفات سے نَجات ملے گی اور روزی میں بَرَکت ہو گی۔
{۶۱}دائمی مریض ہر وقت یَا مُعِیْدُ پڑھتا رہے، اَللہ ربُّ العِزّتصحّت عنایت فرمائے گا۔