Brailvi Books

بیمار عابد
38 - 46
رہے گا یہی کاغذ پر لکھ کر تعویذ بنا کر سر میں باندھ لینے سے بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو جا ئے گا ۔
{۵۴}یَا سَلَامُ11 بار پڑھ کر دم کیجئے، 3 یا 7 یا 11 بار اسی طرح پڑھ کر دَم کیجئے، اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی 11 بار کی تعداد پوری ہونے سے قبل ہی آدھے سر کا دَرْد کافور (یعنی دور)ہو جائے گا، یہ عمل پورے سر کے درد کے لئے بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مفید ہے۔
{۵۵} لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 65بار بعدِ نمازِ عَصر پڑھ کر سر پر دَم کرنے سے آدھے اورپورے سر کا دَرْد اللہ پاک کے کرم سے ختم ہوجائے گا۔
{۵۶}زَبان پر ایک چٹکی نمک رکھ کر12 مِنَٹ کے بعد ایک گلاس پانی پی لیجئے سر میں کیسا ہی دَرْد ہو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو جائیگا۔(ہائی بلڈ پریشر کے مریض یہ علاج نہ کریں کہ ان کیلئے نمک کا استِعمال نقصان دِہ ہو تا ہے)
{۵۷}بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط بِسْمِ اللہِ  رَبِّ الْاَرْضِ وَالسَّمَآءِط بِسْمِ اللہِ  الَّذِیْ بِیَدِہٖ شِفَآءٌط بِسْمِ اللَّهِ الَّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَآءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُطمریض کے سر پرہاتھ رکھ کر تین بار یا سات بار یہ دعا پڑھ کر سر پر دم کیجئے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا حاصل ہوگی ۔
 دردِ سر،چکر آنے اور دماغی کمزوری کا روحانی علاج
{۵۸}اُسْکُنْ سَکَّنْتُکَ بِالَّذِیْ لَہٗ مَا فِی اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمطجس کے سر میں دَرد ہو یا چکّر آتے ہوں اس کے سرپر دَرد کی جگہ ہاتھ رکھ