داڑھی کے بال جھڑتے ہوں تو اس کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔(ضرورتاً اُسی بوتل میں دوسرا تیل شامل کر لیجئے)
گنج دور کرنے کا عمل
زیتون کے تیل میں شہد ایک چمچ اورپسی ہوئی دارچینی آدھا چمچ ملا کر گنج پر لگایئے۔ کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نئے بال نکلنا شروع ہوجائیں گے ۔
سُوجن کاروحانی علاج
{۵۰}اگر بدن پر کہیں وَرَم یعنی سُوجن ہو گئی ہوتو لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 67بار لکھ (یا لکھوا)کر اپنے پاس رکھئے یا تعویذ بنا کر پہن لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ وَرَم دُور ہو جائے گا۔
مُوذی اَمراض سے حِفاظت کا روحانی نسخہ
{۵۱}لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 76بار کاغذ وغیرہ پر لکھ (یا لکھوا) کر آبِ زم زم شریف سے دھو کر پینے والا اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مُوذی اَمراض سے محفوظ رہے گا۔
کمر کے درد کا روحانی علاج
{ر۵۲}فجر کی سنّتوں اور فرض کے درمِیان ہر باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط کے ساتھ 41 بار سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ پڑھئے ( مدّت : تا حصولِ شفا) ایک صاحِب کا کہنا ہے : ’’ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں نے یہ روحانی علاج کیا تو میری کمر کا درد چلا گیا۔‘‘
آدھے اور پورے سر کے درد کے5 روحانی علاج
{۵۳}بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط پڑھ کر سر پردم کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ درد جاتا