Brailvi Books

بیمار عابد
32 - 46
گردے کا درد خَتْم ہو جائے گا۔
{۳۰}گردوں کی بیماری کے سبب پیشاب تھوڑا تھوڑاآتا ہو یا پیشاب میں جلن اور چبھن ہوتی ہو اور کوئی دوا کارگر نہ ہوتی ہو تو بارش کے پانی پر باوُضو ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط کے ساتھ سُوْرَۃُ اَلَمْ نَشْرَح گیارہ بار پڑھ کر دم کردیجئے اور دن میں چار بار (صبح ناشتے سے قبل، ظہر کے وقت ،عصر کے بعد اور سوتے وَقت) تین تین گھونٹ وہ پانی پئیں ۔ ہر بارپینے سے پہلے سات بار دُرُودِ ابراہیم پڑھ لیجئے۔ اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی گردے کی بیماری اور پیشاب کی جلن وغیرہ دُور ہوجائے گی ۔
گردے  کی بیماریوں کیلئے طِبّی نسخہ
	روزانہ صبح نہار منہ تین گرام میٹھا سوڈا پانی سے استعمال کیجئے (طبیب کی اجازت سے) ، پیاس ہو یا نہ ہو زیادہ سے زیادہ پانی استِعمال کیجئے۔ گیارہ دن میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آرام آجائے گا۔ اگر مرض پرانا ہے تو 41دن تک یہ علاج کیجئے۔
پیشاب میں خون آنے کا روحانی علاج 
{۳۱}بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمطہُوَ اللہُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰیؕ یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ وَ ہُوَ الْعَزِیۡزُ الْحَکِیۡمُ ﴿٪۲۴﴾(پ۲۸، الحشر:۲۴)  کبھی مثانے یا گُردے میں پتھری کے سبب یا گرم تاثیر والی چیزوں کے کثرتِ استعمال سے