کی پتھری اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ریزہ ریزہ ہو کر نکل جائے گی۔ (مدّتِ علاج: تا حصولِ شِفا)
کچّے پَپیتے کے ذَرِیعے گردے اور پِتّے کی پتھری کا علاج
کچے پپیتے پر سفید یا کالا نمک لگا لیجئے اور تھوڑی سی پسی ہوئی کالی مِرچ چھڑک کیجئے اور دن میں تین مرتبہ (تقریباًدس دس گرام) خوب اچھی طرح چبا کر کھائیے ، چبانا دُشوار ہو تو پیس کر بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گُردے (اور پتّے ) کی پتھری نکل جائے گی۔ زیادہ مقدار میں نہ کھائیے کیونکہ یہ ثقیل(یعنی وزنی) ہونے کے سبب دیر سے ہضْم ہوتا ہے (اگرچِہ دوسری چیزوں کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے )۔
گردے اور پیشاب کی بیماریوں کے3روحانی علاج
{۲۸}وَ قِیۡلَ یٰۤاَرْضُ ابْلَعِیۡ مَآءَکِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیۡ وَغِیۡضَ الْمَآءُ وَقُضِیَ الۡاَمْرُ وَاسْتَوَتْ عَلَی الْجُوۡدِیِّ وَقِیۡلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۴﴾ (پ۱۲، ھُود:۴۴) تھوڑا تھوڑاپیشاب بار بار آتا ہو تو اس کیلئے ان آیاتِ مبارَکہ کو لکھ (یالکھوا)کر بازو میں باندھ یا گلے میں پہن لیا جائے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا حاصِل ہو گی۔
{۲۹}ایک بار دُرُود شریف پڑھ کر ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط کے ساتھ سُوْرَۃُ اَلَمْ نَشْرَح 7 بار پھر آخر میں ایک بار دُرُود شریف پڑھ کر دم کر دیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ