پیشاب میں خون آنے لگتا ہے۔ نیزلال مرچ کا زیادہ استعمال پیشاب میں جلن پیدا کرتا ہے ۔ مریض کو چاہئے کہ گرم تاثیر والی چیزوں اور لال مرچوں سے پرہیز کرے۔ ہر دو گھنٹے بعد اوّل آخر تین تین بار دُرود شریف کے ساتھ اوپر دی ہوئی آیتِ مبارکہ تین بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیجئے۔(مدّت علاج: تا حصولِ شفا)
ناف کاروحانی علاج
{۳۲}بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط سَلٰمٌ ۟ قَوْلًا مِّنۡ رَّبٍّ رَّحِیۡمٍ ﴿۵۸﴾(پ۲۳، یٰس:۵۸)
کاغذ پر باوضولکھ (یالکھوا )کر پلاسٹک کوٹنگ کرکے کپڑے وغیرہ میں سی کر ناف پر اِس طرح باندھئے کہ ناف کے نیچے نہ جائے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا حاصِل ہو گی ۔
اِحْتِلام کے دو روحانی علاج
{۳۳} سُوْرَۃُ نُوْح سوتے وقت ایک بارپڑھ کراپنے اوپردم کیجئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اِحتلام نہیں ہو گا۔
{۳۴}سوتے وقت دل کی جگہ شہادت کی انگلی سے ’’یا عمر‘‘ لکھنے کی عادت بنایئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شیطان کے دَخْل سے محفوظ رہتے ہوئے احتِلام سے بچیں گے۔
آنکھوں کے اَمراض کے3 روحانی علاج
{۳۵}یَا شَکُوْرُاگر آنکھوں میں روشنی کم ہو گئی ہو تو 41بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے