{۲۳}یَا حَسِیْبُ 300بار پڑھ کرپانی پر دم کر کے اکیس (21)دن تک پلانے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ یرقان سے شِفا حاصِل ہو گی۔
دانتوں کے دَرد کے2 روحانی علاج
{۲۴} سُوْرَۃُ یٰسٓکی یہ آیت: سَلٰمٌ ۟ قَوْلًا مِّنۡ رَّبٍّ رَّحِیۡمٍ ﴿۵۸﴾تین بار پڑھ کر اپنی انگلی پر دم کر کے دانتوں پر ملئے اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی درد جاتا رہے گا۔
{۲۵} یَا اللہُ 7 بار کاغذ پر لکھ (یا لکھوا )کر تعویذ کی طرح لپیٹ کر (بہتر یہ ہے کہ پلاسٹک کوٹنگ کر کے) داڑھ کے نیچے دبانے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ داڑھ کا درد دُور ہوجائے گا۔
دانت کے درد کا دیسی نسخہ :مسوڑھوں میں دردیاسُوجن ہو، پیپ آتا ہو تو تقریباً5گرام پھٹکری کو ایک گلاس پانی میں گرم کرلیجئے اور جب پھٹکری پگھل کر پانی میں گھل جائے تو اس کو دانتوں اور مسوڑھوں پر مل لیجئے مَسُوڑھوں میں درد یا سوجن ہو یا پیپ آتی ہو، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو جائے گا۔
{۲۶}دانت کے درد کا اکسیر عمل
اگر دانت میں سخت درد ہوتوباوضو سُوْرَۃُ قُرَیْش21بار پڑھ کر نمک پر دم کیجئے اور وہ نمک درد والے دانت پر ملئے اور دانتوں کے درمیان رکھئے دن میں دو تین بار یہ عمل کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہوجائے گا۔
{۲۷}پِتّے اورمثانے کی پتھری کا روحانی علاج
لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 46بار سادہ کاغذ پر لکھ کر پانی میں دھو کر پینے سے پِتّے اور مثانے