Brailvi Books

بیمار عابد
29 - 46
نیم گرم دودھ پتّی چائے کے ساتھ استِعمال کیجئے۔ چند دن یا چند ہفتے یا چند ماہ کے استعمال سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا نصیب ہو جائے گی۔
ہیپا ٹائٹس کا روحانی علاج
 {۱۹}ہربار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمطکے ساتھ سُوْرَۃُ قُرَیْش 21بار (اوّل آخِر 11 بار دُرُود شریف) پڑھ (یاپڑھوا)کر  آبِ زم زم شریف یا اُس پانی میں جس کے اندر آبِ زم زم شریف کے چند قطرے شامل ہوں دم کیجئے اور روزانہ صبح، دوپہر اور شام پی لیجئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ 40روز کے اندر اندر شِفا یاب ہو جائیں گے ۔(صرف ا یک بار دَم کیا ہوا پانی کافی ہے حسبِ ضَرورت مزید پانی ملا لیجئے)
یرقان (JAUNDICE) کے 4روحانی علاج
{۲۰}چھوٹے بچے کو یرقان (پیلیا، JAUNDICE) ہو گیا ہو تو ہر باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمطکے ساتھ سُوْرَۃُ الْفَاتِحہ 21 بار پڑھ کر پیاز پر دم کرکے اُس کے گلے میں پہناد یجئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شِفاحاصل ہو گی۔
{۲۱} سُوْرَۃُ الْبَیِّنَہ لکھ کر تعویذ بنا کر گلے میں پہنا دیجئے اِنْ شَآءَاللہُ الْعَزِیْز یرقان جاتا رہے گا۔
{۲۲} سَبَّحَ لِلہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِۚ وَ ہُوَ الْعَزِیۡزُ الْحَکِیۡمُ ﴿۱﴾(پ۲۸، الحشر:۱)101 بار پڑ ھ کر پانی پر دم کر کے پِلانا یرقان کے لیے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نہایت مفید رہے گا۔