جادو کے2 روحانی علاج
{۱۵}لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 101بار پڑھ کر سِحر زدہ ( یعنی جس پر جادو کیا گیا ہو اُس) پر دَم کر دیا جائے یایہی لکھ کر دھو کر پلا دیاجائے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ سحر(یعنی جادو) کا اثر ختم ہو جا ئے گا۔
{۱۶}مریض کے سر سے لے کر پائوں کے انگوٹھے تک آسمانی رنگ کے گیارہ سوتی دھاگے ناپ لیجئے، ان گیار ہ دھاگوں کودو مرتبہ تہ کرلیجئے، اب دھاگے کے سِرے پرایک ڈِھیلی گِرہ لگائیے پھر ایک بار سُوْرَۃُ الْفَلَق پڑھ کر اس گِرہ میں پھونک ماریئے اورفوراً کَس دیجئے،اِسی طریقے پرگیارہ گِرہیں لگانے کے بعددھاگے کودہکتے کوئلوں میں ڈالدیجئے۔ (گیس کے چولہے پر توا وغیرہ رکھ کر اُس پر بھی جلا سکتے ہیں )اگرجادوہواتوبدبوآئے گی،جب تک بدبوآتی ر ہے روزانہ ایک بار یہ عمل کرتے رہئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ جادو کا اثر خَتم ہوجا ئے گا۔
فالِج ولَقْوہ کے 2 روحانی علاج
{۱۷} لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 11بار نئی رِکابی پر لکھ کر پینے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ لَقْوے سے نجات ملےگی۔
{۱۸} یَا اللہُ 100بار سوتے وقت پڑھنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شیاطین کی شرارت نیز فالج اور لقوے کی آفت سے حفاظت ہو گی۔
لقوے کا دیسی علاج:مَغْز ریٹھا حسب ِضرورت (دیسی دواکی دکان سے) لے کر کوٹ لیجئے، اب خالص شہد ڈال کر چنے کے برابر گولیاں بنا لیجئے، ایک ایک گولی صبح و شام