Brailvi Books

بیمار عابد
27 - 46
جِنّات کے اثرات کے3 روحانی علاج
{۱۱} بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط 21 بار جو رات سوتے وقت پڑھ لے، اُس رات وہ ہر قسم کے ناگہانی (یعنی اچانک ہونے والے)حادِثات، شریر انسان و جنات کے حملوں اوراچانک موت سے محفوظ رہے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
{۱۲}يَا اللہُ یَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ کا آسیب زدہ بکثرت ورد کرتا رہے، اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰیآسیب جاتا رہے گا۔
{۱۳} لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 41بار لکھ (یا لکھوا)کرپلاسٹک کوٹنگ کرکے چمڑے یا ریگزین یا کپڑے میں سی کر بازو میں باندھ لے یا گلے میں پہن لے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اثرات دُور ہوں گے۔
{۱۴}سوتے میں کوئی چیز تنگ کرتی ہو یا۔۔۔
	نیند نہ آتی ہو،ڈراؤنے خواب آتے ہوں ، نیند میں جسم پروزن پڑتا ہویا ایسا محسوس ہوتا ہو جیسے کوئی دبوچ رہا ہے نیز جنّ،جادو وغیرہ بلا وآفت سے حفاظت کیلئے سوتے وقت عُمر بھر روزانہ بلا ناغہ یہ عمل کیجئے:دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں پھیلاکر تینوں قُلْ شریف (یعنی سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص، سُوْرَۃُ الْفَلَق اور سُوْرَۃُ النَّاس) ایک ایک بار پڑھ کر ان پر دَم کر کے سر، چہرے ،سینے اور آگے پیچھے جہاں تک ہاتھ پہنچیں سارے بدن پر پھیریئے ۔ پھر دوبارہ ، سہ بارہ (یعنی 
تیسری بار) اِسی طرح کیجئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اِس کا فائد ہ خود ہی دیکھ لیں گے۔