ہوئے کفریات بک دیتے ہیں ، یقینا اِس طرح ان کی بیماری یا مصیبت دُور تو ہوتی نہیں اُلٹا ان کی اپنی آخِرت دائو پر لگ جاتی ہے۔ مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب،’’کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب‘‘ صَفْحَہ 179 پر ہے:اگر کسی نے بیماری،بے روزگاری ،غربت یا کسی مصیبت کی وجہ سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر اِعتراض کرتے ہوئے کہا : ’’اے میرے رب ! تو مجھ پرکیوں ظلم کرتا ہے ؟ حالانکہ میں نے تو کوئی گناہ کیا ہی نہیں ۔‘‘ تو وہ کافرہے۔
زباں پر شکوۂ رنج و الم لایا نہیں کرتے
نبی کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ثواب کے شوق میں مانگ کر بُخار لیا(حکایت)
صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا ثواب کمانے کا جذبہ صد کروڑ مرحبا! کہ ثواب کمانے کے شوق میں دعا مانگ کر بخار حاصِل کر لیا!چنانچِہ حضرتِسیِّدُناابو سَعِید خُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ ایک مسلمان نے عرض کی: یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! ہم جن بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں ہمارے لئے ان میں کیا ہے؟ارشاد فرمایا:(یہ بیماریاں گناہوں کے ) کفّارے ہیں ۔حضرت ِ سیِّدُنا اُبَی بن کَعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! اگرچِہ بیماری کم ہی ہو ؟ فرمایا:’’ اگر چِہ کانٹا چبھے یا کوئی اور تکلیف پہنچے۔ ‘‘ تو حضرت ِ سیِّدُنا اُبَی بن کَعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے لئے یہ دُعا کی(یااللہ) :’’مرتے دم تک بخار مجھسے جدا نہ ہو اور یہ بخار مجھے حج ،عمرہ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں جہاد اور فرض