Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
94 - 541
	حضرت سیِّدُناابُودَرْدَاءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ میں نے حضورنَبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکوارشادفرماتے سُنا : اَوَّلُ مَنْ یُّبَدِّلُ سُنَّتِیْ رَجُلٌ مِّنْ بَنِیْ اُمَیَّۃَ یُقَالُ لَہٗ یَزِیْدُیعنی میری سُنَّت کاپہلا بدلنے والا بَنواُمَیَّہ کاایک شخص ہوگا ، جس کانام یزید ہوگا ۔ (1) 
	ایک روایت میں ہے : میری اُمّت میں عَدْل و اِنْصاف قائم رہے گا ، یہاں تک کہ پہلا رَخْنہ انداز ، بنواُمَیَّہ کا ایک شخص ہوگا ، جس کانام یزید ہوگا ۔ (2) 
لڑکوں کی حکمرانی سے پناہ : 
	یزیدپلیدکی فتنہ اَنگیزیوں کے بارے میں غَیْبَوں پرخبرداربِاِذْنِ پروردگارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اِنہی پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہورصحابِیِ رسول حضرت سیِّدُنااَبُو ہُرَیْرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہیہ دُعامانگاکرتے تھے :  ’’ اَعُوْذُبِاللہ مِنْ رَّاْسِ السِّتِّیْنَ وَاِمَارَۃِ الصِّبْیَانیعنی  اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!میں60ہجری کے آغازاورلڑکوں کی حکومت سے تیری پناہ میں آتاہوں ۔ “چُنانچہ آپ کی یہ دُعاقبول ہوئی اور59 ہجری( مدیْنۂ طَیِّبہ) میں آپ کااِنتقال ہوگیا( اورٹھیک60 ہجری  میں یزید پلید مَسْنَدِ سَلْطَنَت پربراجمان ہوا) ۔ (3) 
یزید پلید کی جفا کاریاں : 
	صَدْرُالْافَاضِل حضرت علّامہ مولانامُفتی سیِّدمحمدنعیْمُ الدّین مُرادآبادیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہیزیدپلیدکی حضرت سیِّدُناامام حُسَیْنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے دُشمنی کی وجہ بیان کرتے اور شہادتِ حُسَیْن کے بعدیزیدکی طرف سے مکہ و مدینہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے 



________________________________
1 -   ابن عساکر ، رقم۸۲۹۲ ، ابوسفیان یزیدبن صخر ، ۶۵ / ۲۵۰ ، حدیث : ۱۳۲۶۴
2 -   مسندحارث ، کتاب الامارت ، باب فی ولاةسوء ، ۲ /  ۶۴۲ ، حدیث : ۶۱۶
3 -   مسنداسحاق ، ۱ /  ۴۴