کے ساتھ نہ صرف اِنتہائی نامُناسِب سُلوک کیا بلکہ اُن میں سے بہت سوں کے خُونِ ناحق سے بھی اپنے ہاتھوں کو رنگین کرکے ظُلم و زِیادَتی کا وہ طوفانِ بدتمیزی برپا کیا کہ جس کی داستان عاشقانِ صحابہ و اہلبیت کے لئے اِنتہائی اَذِیَّت کاباعِث ہے ۔ یزید پلید ، اِبْنِ زِیاداور جو لوگ بھی ان بد بختوں کے ساتھ اُن مُبارَک ہستیوں کی اِیذا رَسانی اورشَہادت کے ذِمَّہ دارتھے ، اُن سب کادُنیا میں بھی عبرتناک اَنْجام ہوا ۔ آئیے !اسی مناسبت سے یزیدپلیدکی فتنہ انگیزیوں اوراس کے دردناک انجام کے بارے میں کچھ سنتے ہیں ۔
یزیدپلیدکون تھا؟
یزیدوہ بدنصیب شخص ہے جس کی پیشانی پراہْلِ بَیْتِ کِرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے قتل کا سِیاہ داغ ہے اور جس پر ہرزمانے میں دُنیا ئے اسلام مَلامت کرتی رہی ہے اور قیامت تک اس کا نام حَقارت( ذِلَّت) کے ساتھ لِیاجائے گا ۔ یہ بَدباطن ، سِیاہ دل25ہجری میں دِمَشق میں پیدا ہوا ۔ نہایت موٹا ، بدنُما ، بہت زیادہ بالوں والا ، بداَخلاق ، بدمِزاج ، فاسق ، فاجر ، شرابی ، بدکار ، ظالم ، بے اَدب ، گُستاخ تھا ۔ اس کی شرارتیں اوربیہودگیاں ایسی تھیں کہ جن سے بدمعاشوں کوبھی شرم آئے ۔ یزیدمُحَرَّمات( جن عورتیں جن نکاح حرام ہے ان) کے ساتھ نکاح کورواج دینے والا ، سُود اور دیگر حرام کاموں کو اعلانیہ کروانے والا تھا ۔ (1)
یزیدپلیدکے بارے میں غیبی خبر :
حضورنَبِیِّ غَیْب دانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبھی اپنے مُبارَک زمانے میں وقتاً فوقتاً صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کویزید پلیدکے فتنے سے آگاہ فرماتے رہے ۔ چنانچہ
________________________________
1 - سوانِحِ کربلا ، ص۱۱۱ ، ملخصاً