اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
درود شریف کی فضیلت :
حضرت سیِّدُناشیخ حُسَیْن بن احمدکَوَّازبِسْطامِیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : مجھے ابوصالح مُؤذِّن کوخواب میں دیکھنے کی خواہش تھی ۔ چنانچہ میں نے بارگاہِ الٰہی میں انہیں خواب میں دیکھنے کی دعاکی تومقبول ہوئی ، میں نے انہیں خواب میں اچھی حالت میں دیکھا ، توکہا : اے ابوصالح!مجھے اپنے یہاں کے حالات کی کچھ خبردیجئے ۔ انہوں نے فرمایا : اے ابوالحسن! اگرمیں نے رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ذاتِ گرامی پردُرُودِ پاک کی کَثرت نہ کی ہوتی تومیں ہَلاک ہوگیا تھا ۔ (1)
چارۂ بے چار گاں پر ہوں دُرودیں صد ہزار
بے کسوں کے حامی و غمخوار پر لاکھوں سلام(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مُحَرَّمُ الْحَرامکامہینہ جاری وساری ہے اوریہ وہ مہینہ ہے ، جس میں واقعَۂ کربلاپیش آیا ، جس میں یزیداوراس کے حامیوں نے نواسَۂ رسول ، جگر گوشَۂ بتول حضرت سیِّدُنااِمام حُسَیْنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسمیت کم وبیش72قابلِ اِحْتِرام ہستیوں
________________________________
1 - سعادة الدارین ، الباب الرابع فیما ورد من لطائف المرائی الخ ، اللطیفة الثلاثون ، ص۱۳۶
2 - وسائل بخشش مرمم ، ص۶۰۱