ٹھنڈی ہو جائے پھر پیو ۔ ( ) البتّہ دُرُودِ پاک وغیرہ پڑھ کر بہ نیّتِ شِفا پانی پر دَم کرنے میں حَرَج نہیں ٭ … پینے سے پہلے بِسْمِ اللّٰہ پڑھ لیجئے ٭ … چُوس کرچھوٹے چھوٹے گُھونٹ پئیں ، بڑے بڑے گُھونٹ پینے سے جِگر کی بیماری پیدا ہوتی ہے ٭ … پانی تین سانس میں پئیں ٭ … بیٹھ کر اورسیدھے ہاتھ سے پانی نوش کیجئے ٭ … پینے سے پہلے دیکھ لیجئے کہ پینے کی شے میں کوئی نُقصان دہ چیز وغیرہ تو نہیں ہے ( ) ٭ … پی چکنے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہیے ٭ … گلاس میں بچے ہوئے مُسلمان کے صاف سُتھرے جھوٹے پانی کو قابلِ استعمال ہونے کے باوُجُود خوامخواہ پھینکنا نہ چاہئے ٭ … منقول ہے : سُؤْرُالْمُؤمِنِ شِفَاءٌیعنی مُسلمان کے جُھوٹے میں شِفا ہے ( ) ٭ … پی لینے کے چند لمحوں کے بعد خالی گلاس کو دیکھیں گے تو اس کی دیواروں سے بہ کر چند قطرے پیندے میں جمع ہوچکے ہوں گے انہیں بھی پی لیجئے ۔
طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب ( ۱) …312صفحات پرمشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب ’’ سُنَّتیں اورآداب ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
آؤ! مَدَنی قافلے میں ہم کریں مل کر سفر سنتیں سیکھیں گے اس میں اِنْ شَآءَاللہ سر بسر(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭…٭…٭…٭
________________________________
1 - مراٰۃ المناجیح ، ۶ / ۷۷
2 - اتحاف السادة المتقین ، کتاب اداب الاکل ، الباب الاول ، ۵ / ۵۹۴
3 - فتاوی الکبری لابن حجر ، کتاب النکاح ، باب الولیمة ، ۴ / ۱۱۷
4 - وسائِلِ بخشش مرمم ، ص۶۳۵