Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
90 - 541
 زبردست فارمولادے دیاگیا ہے ۔  مَدَنی انعامات کا رسالہ ملنے کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!ان کو نماز کا جذبہ ملا اورنمازِ باجماعت کی ادائیگی کے لیے مسجد میں حاضر ہو گئے اور اب پانچ وقت کے نمازی بن چکے ہیں ، داڑھی مبارک بھی سجا لی اور مدنی انعامات کا رسالہ بھی پُر کرتے ہیں ۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان  کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اورچندسنّتیں اورآداب بَیان  کرنے کی سعادت حاصِل کرتاہوں ۔ مصطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جَنَّت  نشان ہے :  ’’ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔   ‘‘ (1) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پانی پینے کے چند مدنی پُھول سُنتے ہیں : 
	دوفرامِینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وسلَّم :  ٭ …  اُونٹ کی طرح ایک ہی سانس میں مَت پیو ، بلکہ دویاتین مرتبہ( سانس لے کر) پیواورپینے سے قبل بِسْمِ اللّٰہپڑھواورفَراغت پراَلْحَمْدُلِلّٰہ کہاکرو(2 )  ٭ …  نَبِیِّ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے برتن میں سانس لینے یا اس میں پُھونکنے سے مَنْع فرمایاہے ۔ ( 3) مشہورمُفَسّرِقرآن ، حکیْمُ الاُمَّت مُفْتی احمدیارخان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس حدیْثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : برتن میں سانس لینا جانوروں کا کام ہے نیزسانس کبھی زہریلی ہوتی ہے اِس لیے برتن سے الگ مُنہ کر کے سانس لو ، ( یعنی سانس لیتے وَقْت گلاس مُنہ سے ہٹا لو) گرم دُودھ یا چائے کو پُھونکوں سے ٹھنڈا نہ کرو بلکہ کچھ ٹھہرو ، قَدَرے 



________________________________
1 -   ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاءفی الاخذبالسنة...الخ ، ۴ /  ۳۰۹ ، حدیث : ۲۶۸۷
2 -   ترمذی ، کتاب الاشربة ، باب ماجاء فی التنفس فی الاناء ، ۳ /  ۳۵۲ ، حدیث : ۱۸۹۲
3 -    ابی داود ، کتاب الاشربة ، باب فی النفخ فی الشراب ، ۳ /  ۴۷۴ ، حدیث : ۳۷۲۸