سیِّدُناعُمرفارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : ’’ اے لوگو!اپنے اَعمال کامحاسبہ کرلواس سے پہلے کہ قیامت آجائے اورتم سے ان کاحساب لیاجائے ۔ (1) شیْخِ طریقت ، امیْرِاہلسُنَّت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے اس پُرفتن دَورمیں فکْرِآخرت کاذِہْن بنانے ، نیکیاں کرنے اورگناہوں سے بچنے کے طریقوں پرمُشتمل مَدنی اِنْعامات بَصُورتِ سُوالات عطافرمائے ہیں ۔ اسلامی بھائیوں کے لئے 72 ، اسلامی بہنوں کے لئے 62 ، اسکولز ، کالجزاورجامِعات کے طَلباء کے لئے 92 ، طالبات کے لئے 83اورمَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہکے مدنی مُنّوں کے لئے 40مَدَنی اِنعامات ہیں ، اِسی طرح خُصُوصی یعنی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں اورقیدیوں کے لیے بھی مَدَنی اِنعامات مُرتَّب فرمائے ہیں ۔ مَدَنی اِنْعامات کارِسالہمَکْتبۃُ الْمَدِیْنہکی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً طلب کیاجاسکتاہے ، اس کابَغَورمُطالَعَہ کرنے کے بعدآپ اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ یہ دَرْاَصْل خُوداِحْتِسابی کاایک جامع نِظام ہے جسے اپنالینے کے بعدنیک بننے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں اللہعَزَّ وَجَلَّکے فَضْل وکَرم سے آہستہ آہستہ دُور ہوجاتی ہیں اور اس کی بَرَکت سے پابند ِ سُنَّت بننے ، گُناہوں سے نَفْرت کرنے اور ایمان کی حِفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذِہْن بنتاہے ۔ ترغیب کے لئے ایک مدنی بہارپیش خدمت ہے ۔ چنانچہ
مَدَنی اِنعامات کے رسالے کی برکت :
نیوکراچی کے ایک اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح بیان ہے کہ علاقے کی مسجد کے امام صاحب جوکہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہیں ، انہوں نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے میرے بڑے بھائی جان کو مَدَنی انعامات کارسالہ تحفے میں دیا ، وہ گھرلے آئے اورپڑھاتو حیران رہ گئے کہ اس مختصرسے رسالے میں ایک مسلمان کواسلامی زندگی گزارنے کااتنا
________________________________
1 - حلیة الاولیاء ، ذكر الصحابة من المهاجرين ، عمر بن الخطاب ، ۱ / ۸۸ ، حديث : ۱۳۵