Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
9 - 541
صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوغمزدہ دیکھ کر اُداس ہوجاتے اورآپ کی دِل جُوئی کے لئے طرح طرح کی کوشش کرتے ، آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ذکرخیرسے پہلے  ’’ وسائل بخشش  ‘‘ 
سے مَنْقَبَتِ فارُوقِ اعظم کے کچھ اشعارسُنتے ہیں : 
خدا کے فضل سے میں ہوں گدا فاروقِ اعظم کا
خدا اُن کا محمد مصطفی فاروقِ اعظم کا
کرم اللہ کا ہر دم نبی کی مجھ پہ رحمت ہے
مجھے ہے دو جہاں میں آسرا فاروقِ اعظم کا
بھٹک سکتا نہیں ہر گز کبھی وہ سیدھے رستے سے
کرم جس بخت وَر پر ہو گیا فاروقِ اعظم کا
اِلٰہی! ایک مُدّت سے مِری آنکھیں پیاسی ہیں
دِکھا دے سبز گنبد واسطہ فاروقِ اعظم کا
شہادت اے خدا عطاؔر کو دیدے مدینے میں
کرم فرما اِلٰہی! واسطہ فاروقِ اعظم کا(1)
فارُوقِ اَعْظَم اور سرکار کی دل جُوئی!
	حضرت سیِّدُناعُمر فارُوقِ اَعْظَمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : ایک مرتبہ رَسُولِ اَکْرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمغمگین حالت میں اپنے مہمان خانے میں تشریف فرماتھے ۔ میں آپ کے غُلام کے پاس آیااورکہا :  ’’ رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمسے میرے داخل



________________________________
1 -   وسائل بخشش مرمم ، ص۵۲۶ ، ۵۲۷