Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
88 - 541
 مُتَعَلِّق کچھ سننے کے ساتھ ساتھ مزیدبھی مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کی ۔ مثلاً : 
 ٭ …  ہمارے آقامدینے والے مُصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمان دونوں شہزادوں سے بے پناہ مَحَبَّت فرمایا کرتے تھے ، کبھی اپنے مُبارَک کاندھوں پر بٹھالیا کرتے تو کبھی پیٹھ پر ، کبھی ان کی خاطِرسجدہ  طویل فرماتے توکبھی انہیں سینے سے لگاتے ، پیشانی پربوسہ دیتے اور انہیں پُھولوں کی طرح سُونگھا کرتے ۔ 
 ٭ …  آزمائشوں اورمصائب وآلام پرصبرکی صورت میں ملنے والے ثواب کے مُتَعَلِّق سناکہ انہیں ان کاپوراپواراجروثواب دیاجائے گا ۔ 
 ٭ …  صلہ رحمی کے بارے میں سناکہ اس کی کیافضیلت ہے ، صلہ رحمی کی صورت میں کیاکیافوائدحاصل ہوتے ہیں اورقطع رحمی کے کیانقصانات ہیں ۔ 
	دعاہے کہاللہعَزَّ  وَجَلَّہمیںحَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْنسے محبت رکھنے اوران کی سیرت پرعمل کرتے ہوئے زندگی گزرانے کی توفیق عطافرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”فکرمدینہ“
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِخْلاص واِسْتِقامت کے ساتھ نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہردم وابستہ رہئے ، سنتوں کی خدمت کے لئے ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصَّہ لیجئے ۔ ان12مَدَنی کاموں میں سے ایک مدنی کام روزانہ”فکرِمدینہ کرنا“یعنی اپنے اَعْمال کامُحاسَبہ کرتے ہوئے مَدنی انعامات پرعمل  کرنابھی ہے ۔ ہمارے اَسلافِ کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام بھی نہ صرف خُودفکرِ آخرت میں اپنے   اَعمال کا مُحاسَبہ کرتے بلکہ لوگوں کو بھی اس کا ذِہْن دیا کرتے جیسا کہ امیرالمؤمنین حضرت