Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
87 - 541
صلہ رحمی کے فوائد : 
	حضرت سیِّدُنافقیہ ابُواللَّیث سَمَرقَندیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : صِلَہ رِحْمی کے 10 فائدے ہیں : ( ۱) …اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی رِضاحاصِل ہوتی ہے ( ۲) …لوگوں کی خُوشی کاسَبب ہے ( ۳) …فِرِشْتوں کومَسَرّت ہو تی ہے ( ۴) …مُسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے ( ۵) …شیطان کواس سے رَنْج پہنچتاہے ( ۶) …عُمربڑھتی ہے ( ۷) …رِزْق میں برکت ہوتی ہے ( ۸) …فوت ہوجانے والے آباءواَجدادخُوش ہوتے ہیں( ۹) …آپس میں مَحَبَّت بڑھتی ہے اور( ۱۰) …وفات کے بعداس کے ثواب میں اِضافہ ہو جا تاہے ، کیونکہ لوگ اُس کے حق میں دُعائے خَیْر کرتے ہیں ۔ (1) 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صِلہ رحمی کے فَضائل و برکات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے شیْخِ طریقت ، امیْرِاہلسنّت ، بانِیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی مایہ ناز کتاب ’’ نیکی کی دعوت ، صفحہ156تا161  ‘‘  ، رسالہ ’’ ہاتھوں ہاتھ پُھوپھی سے صُلح  کرلی  ‘‘ اور ’’ اِحترامِ مسلم  ‘‘  کامُطالَعہ فرمائیے ۔ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ   awateislami.net www.dسے اس کتاب اوررسائل  کوپڑھاجاسکتاہے ، نیزڈاؤن لوڈ( Download  ) اورپرنٹ آؤٹ( Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!			صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 بیان کا خُلاصہ : 
	میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!آج ہم نے حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْن  کی شان وعَظَمت کے



________________________________
1 -   تنبیہ الغافِلین ، باب صلةالرحم ، ص۷۳