Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
86 - 541
قطع رحمی کاوبال : 
	حضرت سیِّدُنااَعْمشرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہسے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُناعبدُاللّٰہبن مَسْعُودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ایک مرتبہ صُبح کے وَقت مَجلس میں تشریف فرماتھے ، فرمایا : میں قاطِع رِحم( یعنی رشتہ داری توڑنے والے ) کواللہعَزَّ  وَجَلَّکی قسم دیتاہوں کہ یہاں سے اُٹھ جائے تا کہ ہم دُعا کریں ، کیونکہ قاطِع رِحم پر آسمان کے دروازے بند رہتے ہیں( یعنی اگر وہ یہاں مَوْجُود رہے گاتورحمَتِ الٰہی شامِلِ حال نہیں ہوگی اور ہماری دُعاقَبول نہیں ہو گی) ۔ (1) 
ناراض رِشتے داروں سے صلح کرلیجئے !
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جوذراذرا سی بات پررشتہ داروں سے قطع رحمی کر لیتے ہیں ، بیان کردہ روایات میں ان کے لئے عبرت ہی عبرت ہے ۔ مَدَنی اِلتجاہے کہ ہم میں سے اگرکوئی کسی رِشتے دارسے ناراض ہے تواگرچِہ رِشتے دارہی کاقُصُورہو ، صُلح کے لئے پَہل کیجئے اورخودآگے بڑھ کرخَندہ پیشانی کے ساتھ اُس سے مل کرتَعَلُّقات سَنوار لیجئے ۔ اگر معافی مانگنے میں پہل بھی کرنی پڑے تورِضائے الٰہی کے لئے معافی مانگنے میں پہل کرلینی چاہئے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّسَربُلندی پائیں گے کہ فرمانِ مصطَفٰے ہے :  ’’ مَنْ تَوَاضَعَ لِلّٰہِ رَفَعَہُ اللہُیعنی جواللہعَزَّوَجَلَّکے لئے عاجزی کرتاہے ، اللہعَزَّ وَجَلَّاُسے بُلندی عطافرماتا ہے ۔   ‘‘ (2) 
	لہٰذارشتہ داروں سے صلح صفائی رکھنے کے ساتھ ساتھ ان سے حُسْنِ سُلوک کامُظاہَرہ بھی کرتے رہناچاہئے کہ اس میں فائدہ ہی فائدہ ہے ۔ چنانچہ



________________________________
1 -   معجم کبیر ، ۹ /  ۱۵۸ ، حدیث : ۸۷۹۳
2 -    شعب الایمان ، باب فی حسن الخلق ، فصل فی التواضع     الخ ، ۶ /  ۲۷۶ ، حدیث : ۸۱۴۰