Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
79 - 541
شرح حدیث : 
	مشہورمُفَسِّرِقرآن ، حکیْمُ الاُمَّت مُفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاس حدیْثِ پاک کی شَرح میں فرماتے ہیں : خیال رہے کہ حضرت فاطمہ زہرارَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاازسرتاقدم بالکل ہمشکْلِ مصطفٰے تھیں ۔ اورآپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے صاحبزادگان یعنیحَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا میں یہ مشابہت تقسیم کر دی گئی تھی ، حضرت امام حسین کی پنڈلی قدم شریف تک اور ایڑی بالکل حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کے مشابہ تھی ، حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم سے قدرتی مشابہت بھیاللہتعالیٰ کی نعمت ہے جو اپنے کسی عمل کو حضور کے مشابہ کر دے تو اس کی بخشش ہوجاتی ہے ، تو جسے خداتعالیٰ اپنے محبوب کے مشابہ کرے ، اُس کی محبوبیت کا کیا حال ہو گا ۔ (1) 
صَلُّوْا عَلَی  الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب صَحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے سرکارمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کو اپنے اَہْلِ بیت اورپیارے نواسوں سے بے انتِہامَحَبَّت کرتے دیکھا توآپ سے نسبت کی وجہ سے یہ حضرات بھی ان سے مَحَبَّت  وشَفْقَت سے پیش آتے اورآپ کے وصالِ ظاہری کے بعدبھی اہْلِ بیْتِ اَطہاراوربالخُصوصحَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْنکابے حدخَیال رکھا کرتے ۔ چُنانچہ      
صدّیْقِ اَکبر کی اہلِ  بیت سے مَحَبَّت : 
	 حضرت سیِّدُناابوبکرصدّیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جبخَلِیْفَۃُ الرَّسُوْلمُنتَخَب ہُوئے تومصطفٰے 



________________________________
1 -   مراٰۃ المناجیح ، ۸ /  ۴۸۰