تَعوِیذاتِ عطاریہ ‘‘ کا شعبہ بھی قائم فرمایاہے ، جس کے تحت نہ صرف مکتوبات کے ذریعے پریشان حالوں کی غمخواری کی جاتی ہے ، بلکہ امیْرِاہلسنّت مَدَّ ظِلُّہٗکے عطاکردہ تعویذات اور اَوْراد و وظائف کے ذریعے مُختَلف پریشانیوں کا حل اوربیماروں کا علاج کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، ہر ماہ تقریباًایک لاکھ پچیس ہزارمریضوں کوچارلاکھ سے زائدتعویذات اوراَوْراد دئیے جاتے ہیں ، یہ تعویذات آپ ’’ تعویذاتِ عطاریہ ‘‘ کے بستے سے فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہبآٓٓسانی حاصِل کر سکتے ہیں ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو!(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ایک سینہ تک مشابہ اِک وہاں سے پاؤں تک :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْنکی شان وعظمت اورپیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمکی ان سے محبت وشفقت کے بارے میں سنا ، مزیدکچھ سنتے ہیں تاکہ ہماراایمان تازہ اورمحبت اہلبیت میں اضافہ ہو ۔ چنانچہ عاشِقِ صحابہ و اہلبیت ، سیِّدِی اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہحَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْن کی شان وعظمت یوں بیان کرتے ہیں :
معدوم نہ تھا سایَۂ شاہِ ثقلین
اُس نور کی جلوہ گاہ تھی ذاتِ حسنین
تمثیل نے اُس سایہ کے دو حصے کیے
آدھے سے حسن بنے ہیں آدھے سے حسین(2)
________________________________
1 - وسائل بخشش ، ص۳۱۵
2 - حدائِقِ بخشش ، ص۴۴۴