Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
75 - 541
 زہریلے جانوراور ہرنَظرِ بَد سے پناہ مانگتا ہوں ۔   ‘‘ (1) 
شرح حدیث : 
	مشہورمُفَسِّرِقرآن ، حکیْمُ الاُمَّت مُفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاس حدیْثِ پاک کی شَرح میں فرماتے ہیں : ”کَلِمَاتُ اللہ( اللہکے کلمات) سے مُرادسارے اَسماءِ اِلٰہیہ( اللہکے نام ) ہیں ، چونکہ وہ ہرنَقْص( کمی) اورخرابی سے پاک ہیں ، اس لیے اَنہیں تَامّات کہا گیا ، جیسے اللہکی پناہ لینا ضروری ہے ، ایسے ہی اس کے ناموں کی پناہ بھی ضروری ہے ۔ “مزید فرماتے ہیں : جنّ اورنَظر ِبَد سے بھی انسان بیمار ہوجاتا ہے ، جِن کا اثَر قرآنِ کریم سے ثابت ہے ۔ (2) 
قراٰنِ پاک میں بیماریوں سے شفا ہے : 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کردہ حدیْثِ پاک سے دَم وغیرہ کے جوازکا ثبوت ملتاہے کہ ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّماپنے پیارے نواسوں کودَم فرمایا کرتے تھے ۔ قرآنِ مجیدکی آیاتِ مُبارَکہ کے ذریعے بیماروں پردم کرنے سے مُتَعلِّق کئی روایات مَوْجُودہیں ۔ چنانچہ
	مسلم شریف میں ہے کہ اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائِشہ صِدِّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں : رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اَہْل میں سے جب کوئی بیمارہوتاتوآپ اس پر ’’ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اورقُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس  ‘‘ پڑھ کر دَم فرماتے ۔ (3) 
	سیِّدِی اَعْلیٰ حضرت ، امامِ اَہلسنَّت ، مولاناشاہ امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے



________________________________
1 -   بخاری ، کتاب احادیث الانیباء ، باب : ۱۱ ، ۲ / ۴۲۹ ، حدیث : ۳۳۷۱
2 -   مراٰۃ المناجیح ، ۲ /  ۴۰۹ ، ملتقطاً
3 -    مسلم ، کتاب السلام ، باب رقية المریض بالمعوذات والنفث ، ص ۹۲۹ ، حدیث : ۵۷۱۴