Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
71 - 541
 فرمائی گئی ۔ بعض احادیث میں مَرْوِی ہے کہ اَہْلِ بیت ، نارپرحَرام( یعنی اہْلِ بیت جنتی) ہیں اور یہی اس تَطہِیر کا فائدہ اورثَمرہ ہے اور جو چیز ان کے اَحوالِ شَریفہ کے لائق نہ ہو اس سے ان کا پَرْوَرْدْگارعَزَّ  وَجَلَّانہیں محفوظ رکھتا اور بچاتا ہے ۔ (1) 
	ہمیں بھی اَہْلِ بیت سے مَحَبَّت قائم رکھتے ہوئے ان کے نقشِ قدم پرچلنے کی کوشِش کرنی چاہیے ، اللہعَزَّ  وَجَلَّ ان کے صَدْقے ہمیں بھی گناہوں سے  بچنے کی توفیق عطافرمائے اور جنت میں ان نیک ہستیوں کا قُرب عطافرمائے  ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم  
پارَہائے صُحُف غُنْچہ ہائے قُدُس		اَہْلِ بیتِ نَبوّت پہ لاکھوں سلام
آبِ تَطہیر سے جس میں پودے جمے 		اس رِیاضِ نَجابت پہ لاکھوں سلام
خونِ خَیْرُ الرُّسُل سے ہے جن کا خمیر		اُن کی بے لَوث طِینت پہ لاکھوں سلام(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مصطفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمکوحَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْنسے اتنی محبت تھی کہ کبھی دونوں شہزادوں کواپنے کاندھوں پرسوارکرلیاکرتے ، نماز میں سجدے کی حالت میں پُشْتِ اَطْہَرپرسوارہوتے توآپ سجدہ طویل کردیتے اورجب سجدے سے سَراَنوراٹھاتے توانہیں آرام سے زمین پربٹھادیتے ۔ چنانچہ
حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْن کی نازبرداریاں : 
	حضرت سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ ایک روزہَم اقتدائے مصطفٰے میں نمازِعِشااداکررہے تھے ، آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب سَجدے مىں گئے توامام حَسَن اور 



________________________________
1 -   سوانح کربلا ، ص۸۲
2 -    حدائِقِ بخشش ، ص۳۰۹