Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
7 - 541
 عطاری مدنی اورمفتی عبدالماجدعطاری مدنی زِیْدَعِلْمُہُمْنے فرمائی ہے ۔ اس جلدمیں چاراسلامی مہینوں ’’ مُحَرَّمُ الْحَرَام ، صَفَرُالْمُظَفَّر ، رَبِیْعُ الْاَ  وَّل اوررَبِیْعُ الثَّانی  ‘‘ کی مناسبت سے درج ذیل18بیانات شامل ہیں : 
	( ۱) …فارُوقِ اعظم کاعِشقِ رسول( ۲) …شانِ صحابہ( ۳) …حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْنکی شان وعظمت( ۴) …یزیدکادردناک اَنجام( ۵) …جھوٹ کی تباہ کاریاں( ۶) …جوانی کی عبادت ( ۷) …سیرتِ داتاعلی ہجویری( ۸) …اعلیٰ حضرت کاعِشقِ رسول( ۹) …تعظیْمِ مصطفٰے ( ۱۰) …اِطاعَتِ مصطفٰے ( ۱۱) …اِختیاراتِ مصطفٰے ( ۱۲) …حلْمِ مصطفٰے ( ۱۳) …جمالِ مصطفٰے ( ۱۴) …سخاوتِ مصطفٰے ( ۱۵) …اللہکی مَحَبَّت کیسے حاصل ہو؟( ۱۶) …غوثِ پاک کی کرامات ( ۱۷) …فرامیْنِ غوثِ اعظم( ۱۸) …مسلمان کی پردہ پوشی کے فضائل ۔ 
	آپ مُبَلِّغ ہوں یانہ ہوں ، یہ کتاب ہرایک کے لیے یکساں مفیدہے ، مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہ سے ہدیۃً حاصل کرکے مُطالَعَہ فرمائیے اورنیکی کی دعوت عام کرنے کی نیت سے بالخصوص اَئِمَّہ ، خُطَبااورواعِظِین کو  تحفۃًپیش کیجئے ۔ 
شعبہ بیانات دعوتِ اسلامی
( مجلساَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ) 		
٭٭٭٭٭٭
موت ، محتاجی اوربیماری
سیِّدُناابودرداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : تم مرنے کے لئے جنتے ہو ، ویران ہونے کے لئے تعمیرکرتے ہو ، فناہونے والی( دنیا) پرلالچ کرتے ہواورباقی رہنے والی( آخرت) کوچھوڑے ہوئے ہو ، مگرتین ناپسندیدہ چیزیں بہت بہترین ہیں : ( ۱) موت ( ۲) محتاجی اور ( ۳) بیماری ۔ ( الزھدلابن المبارک ، باب عن النھی عن طول الامل ، ص۸۸ ، حدیث : ۲۶۲)