وہ تاثیرکاتیربن کرسننے والوں کے دلوں میں اترجاتاہے ۔ اللہکریم سلامت رکھے شیْخِ طریقت ، امیْرِاَہْلسنَّت بانِیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاوردعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کوکہ ان کی شفقتوں سے پوری دنیائے دعوتِ اسلامی میں ہرشَبِ جمعہ کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ایک ہی موضوع پر بیان ہوتاہے جودعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہکاشعبہ”بیاناتِ دعوتِ اسلامی“تیارکرتاہے اوریہ بیان حتَّی المقدورمذکورہ اوصاف سے مُتَّصِف ہوتاہے ، اِس میں موضوع سے مُتَعَلِّق قرآنی آیات ، احادیثِ طَیِّبَہ ، اقوالِ بزرگانِ دین ، حکایاتِ صالحین ، مَدَنی بہاریں ، 12مدنی کاموں میں سے کسی ایک مدنی کام کی ترغیب ، موقع کی مناسبت سے اشعار ، دعوتِ اسلامی کے ایک شعبہ اور مکتبہ المدینہ کی ایک کتاب کا تعارُف نیزمختلف سنتیں اورآداب شامل ہوتے ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!مجلس تراجِمِ کُتُب کے ذریعے تادمِ تحریران بیانات کاچارزبانوں ’’ سندھی ، ہندی ، بنگلہ اورانگریزی ‘‘ وغیرہ میں ترجمہ کرواکے مختلف ممالک میں بھیجا جاتا ہے ۔
مُبَلِّغ اسلامی بھائیوں کے لیے بالخصوص اوردیگراسلامی بھائیوں کے لیے بِالْعُمُوم ان بیانات کو کتابی شکل میں پیش کیاجارہا ہے ، پہلی جلدآپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ کتابی شکل میں لانے کے لیے نظرثانی ، کچھ ترمیم واضافہ ، تفتیْشِ تخریج ، فارمیشن ، پیج سیٹنگ اورپروف ریڈنگ وغیرہ کاکاماَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہکے ”شعبہ بیاناتِ دعوت اسلامی“کے چاراسلامی بھائیوں نے کیا ، بالخصوص : سیِّدعمران اخترعطاری مدنی ، فرمان علی عطاری مدنی اورابومحمدمحمدعمران الٰہی عطاری مدنیسَلَّمَہُمُ الْغَنِینے خوب کوشش فرمائی ۔ اس کی شرعی تفتیش دارالافتااہلسنت کے مفتیان کرام : مفتی محمدحسان عطاری مدنی ، مفتی محمدشفیق