اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
درود شریف کی فضیلت :
حضورنَبِیِّ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمارشادفرماتے ہیں : حضرت جبرائیلعَلَیْہِ السَّلَام نے مجھ سے کہاکہ رَبّ تَعالیٰ ارشادفرماتاہے : ’’ اے محمد! کیاتم اس بات پر راضی نہیں کہ تمہارا اُمَّتی تم پر ایک سَلام بھیجے ، میں اس پر10سلام بھیجوں؟(1)
رَبِّ اَعْلیٰ کی نعمت پہ اَعْلیٰ دُرُود حق تعالیٰ کی مِنَّت پہ لاکھوں سلام(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!مُحَرَّمُ الْحَرام شَرِیْف کابابرکت مہینہ جاری وساری ہے ، اس مُبارَک مہینے کو اَہْلِ بیتِ اَ طْہاراوراِمامِ عالی مَقام ، امامِ تِشنہ کام سیِّدُنااِمامِ حسن مجتبیٰ اورامام حُسینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکے ساتھ ایک خاص نسبت ہے ۔ اسی مناسبت سے حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْنکی شان وَعَظمت کے بارے میں پڑھنے سُنْنے کی سَعادَت حاصِل کرتے ہیں ۔ چنانچہ
حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْن اوربھیانک اژدھا :
حضرت سیِّدُناسلمان فارسىرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہىں : ہم بارگاہِ رسالت میں بیٹھے تھے کہ حضرت سیّدتُنااُمِ اَىْمَنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے خدمتِ اقدس میں حاضرہوکرعرض کی :
________________________________
1 - نسائی ، کتاب السھو ، باب الفضل فی الصلاة علی النبیصلی اللّٰہ علیہ وسلم ، ص۲۲۲ ، حدیث : ۱۲۹۲
2 - حدائِقِ بخشش ، ص۲۹۸