Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
60 - 541
	طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دوکُتُب( ۱) …312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت  ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب ’’ سُنَّتیں اورآداب  ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہدعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔ 

جو بھی شیدائی ہے مَدَنی قافِلوں کا یاخدا		دوجہاں میں اُس کا بیڑا پار فرما یاخدا(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 ٭…٭…٭…٭
گناہ کواچھاجانناکیسا؟
سوال : گناہ کواچھاجانناکیسا؟جواب : صَدْرُالشَّرِیْعَہ ، بَدْرُالطَّرِیْقَہمفتی محمد امجدعلی اعظمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں :  ’’ جوشخص مَعْصِیَّت( یعنی اللہورسول کی نافرمانی) کرے اس کواچھا بتانااس کے یہ معنیٰ ہوتے ہیں کہ گناہ گناہ نہیں اور جس گناہ کاثبوت نَصِّ قطعی سے ہواس کے معصِیَّت سے ہونے کاانکارکفرہے مثلاًشرابی ، جُواری ، چوروغیرہم سب ہی اچھے ہوں تویہ افعال گناہ نہ ہوئے اوران کوگناہ نہ جانناقراٰنِ مجیدکاانکارہے ۔   ‘‘ ( فتاوی امجدیہ ، ۴ /  ۴۵۵) 



________________________________
1 -   وسائل بخشش مرمم ، ص۶۳۵