Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
59 - 541
وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاۚ-اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا(۳۷) ( پ۱۵ ، بنی اسرآئیل : ۳۷)
ترجمۂ کنزالایمان : اور زمین میں اِتراتا نہ چل بے شك تو ہرگز زمین نہ چیر ڈالے گا اور ہرگز بلندی میں پہاڑوں کو نہ پہنچے گا ۔
	 ٭ …  فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے : ایک شخص دوچادریں اَوڑھے ہوئے اِترا کر چل رہا تھا اور گھمنڈ میں تھا ، وہ زمین میں دھنسا دیا گیا ، ( اب) وہ قِیامت تک دھنستاہی جائے گا ۔ (1)  ٭ …  رسولِ اکرم ، نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمچلتے توکچھ آگے جھک کرچلتے ، گویاکہ آپ بُلندی سے اُتررہے ہیں ۔ (2)  ٭ …  اگرکوئی رُکاوٹ نہ ہو تو راستے کے کنارے درمِیانی رفتار سے چلئے ، نہ اتنا تیز کہ لوگوں کی نگاہیں آپ کی طرف اُٹھیں اور نہ اِتنا آہِستہ کہ دیکھنے والے کو آپ بیمار لگیں ۔  ٭ …  راہ چلنے میں پریشان نظری( یعنی بِلا ضرورت اِدھر اُدھر دیکھنا) سنّت نہیں ، نیچی نظریں کئے پُروَقار طریقے سے چلئے ۔  ٭ …  چلنے یا سیڑھی چڑھنے اُترنے میں یہ احتیاط کیجئے کہ جوتوں کی آواز پیدا نہ ہو ۔  ٭ …  راستے میں دوعورَتیں کھڑی ہوں یا جارہی ہوں تو ان کے بیچ میں سے نہ گزرئیے کہ حدیثِ پاک میں اس کی مُمانَعَت آئی ہے ۔ (3)  ٭ …  بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ راہ چلتے ہوئے جو چیزبھی آڑے آئے اُسے لاتیں مارتے ہوئے چلتے ہیں ، یہ بالکل غیرمُہَذَّبطریقہ ہے ، اِس طرح پاؤں زخمی ہونے کابھی اندیشہ رہتاہے نیزاَخبارات یالکھائی والے ڈبوں ، پیکٹوں اور مِنرل واٹر کی خالی بوتلوں وغیرہ پر لاتیں مارنا  بھی بے اَدَبی ہے ۔ 



________________________________
1 -    مسلم ، کتاب اللباس والزینة ، باب تحریم التبختر فی المشی...الخ ، ص۸۹۱ ، حدیث : ۵۴۶۷
2 -    ترمذی ، کتاب المناقب ، باب ماجاء فی صفة النبی ، ۵ /  ۳۶۴ ، حدیث : ۳۶۵۷
3 -    ابوداود ، کتاب الادب ، باب فی مشی النساء مع الرجال فی الطریق ، ۴ / ۴۷۰ ، حدیث : ۵۲۷۳