Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
58 - 541
 مَدَنی ماحول سے مُنسلِک ہو گیا ۔  مجھے Apendixکی بیماری ہو گئی اور ڈاکٹر نے آپریشن کا مشورہ دیا ۔ میں گھبرا گیا ، ایسے میں دعوتِ اسلامی کے ایک مبلِّغ کی انفِرادی کوشِش سے زندَگی میں پہلی بار عاشِقانِ رسول کے ساتھ تین دن کے لئے سُنَّتوں کی تَربِیَت کے مَدَنی قافلے کامُسافِربن گیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بِغیرآپریشن کے میرا مرض جاتارہااورمیرے جذبے کو مدینے کے 12چاند لگ گئے ، اب ہر ماہ تین دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کی سعادَت حاصِل کرتا ، ہر ماہ مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ جَمْعْ کرواتااور مسلمانوں کو نَمازِ فَجرکے لئے جگانے کی خاطِر گھوم پھر کرصدائے مدینہ لگاتا ہوں ۔ (1) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان  کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اورچندسنّتیں اورآداب بَیان  کرنے کی سعادت حاصِل کرتاہوں ۔ مصطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جَنَّت  نشان ہے :  ’’ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔   ‘‘ (2) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
چلنے کی سُنّتیں اورآداب : 
	آئیے ! شیخ طریقت ، امیْرِاہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے ”163مدنی پھول“ سے چلنے کی سُنّتیں اورآداب سُنتے ہیں ۔ پارہ15 ، سورۂ  بنی اسرائیل کی آیت نمبر37میں ارشادِ ربُّ العِباد ہے : 



________________________________
1 -   فیضانِ سنت ، ص۲۴٧
2 -   ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاءفی الاخذبالسنة...الخ ، ۴ /  ۳۰۹ ، حدیث : ۲۶۸۷